Ahly Pakistan

*اہل پاکستان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جلد ہی ٹوپی ڈرامے شروع ہونے والے ہیں۔* *اس ٹوپی ڈرامے کی کہانی درج ذیل ہیں:* عرصہ سے بند سیوریج لائنز اب صحیح ہو جائیں گی۔ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں دوبارہ تعمیر کی جائیں گی۔ ہر ہفتے علاقے کا ذمہ دار کونسلر، ایم پی اے یا ایم این اے خود علاقے کا دورہ کرے گا۔ لوگوں کے مسائل پوچھے گا۔ ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائے گا۔ اپنے سگے بہن بھائیوں اور ماں باپ کی طرح ان سے پیش آئے گا۔ محلے کے بچوں کو اپنی گود میں اٹھائے گا۔ بیماروں کی عیادت ایم این اے یا ایم پی اے بذات خود کرے گا۔ کسی کے گھر فوتگی ہو جائے تو جنازہ میں پہلی صف میں شریک ہو گا۔ اگر آپ کے محلے میں صاف پانی میسر نہیں تو اب صاف و شفاف پانی میسر ہو گا۔ آپ کسی مسئلے کے لیے کونسلر کے پاس جائیں گے تو کھڑا ہو کر استقبال کرے گا۔ دو دن کے اندر آپ کا کام ہو جائے گا۔ ہسپتالوں میں عیادتی ڈرامے شروع ہو جائیں گے۔ علاقوں میں دورہ جاتی ڈرامے شروع ہونگے۔ اگر یہ سب کام پچھلے چار سال کے عرصے میں بھی ہوتے رہے ہیں تو ان کاموں کو خدمت خلق سمجھ لیجئے۔ اگر یہ کام صرف ابھی ہو رہے ہیں تو انھیں ٹوپی ڈرامے کا نام دیجئے۔ خدا کے واسطے اپنے ملک کو مزید برباد نہ ہونے دیجئے۔ ترقی یافتہ منصوبوں کے لالی پاپ منہ میں لے کر چپ نہیں رہیئے۔ بلکہ جب رات کو اپنے بستر پر ہوں تب ایک بار پچھلے چار سال پر نظر دوڑا لیجئے۔ اگر آپ کی حالت صرف الیکشن کے قریب ہی بدلتی ہے تو اس بار اپنی حالت نہیں اپنے نمائندے اور پارٹی بدلیئے۔ *اس مرتبہ روٹی، کپڑے، مکان، پانی، نالیوں اور سڑکوں کے لئے تخت حکومت پر لٹیروں، غاصبوں، یہود نصاریٰ اور قادیانیوں کے ایجنٹس کو نہیں بلکہ محمد عربیﷺ کے دین کو لائیے اور اپنی غیرتِ ایمانی کا ثبوت دیجیئے۔* اس پیغام کو عوام میں بھرپور طریقے سے عام کیجیئے۔ *محمد کامران سرفراز چشتی* *جنرل سیکرٹری پنجاب* *جمعیت علماء پاکستان نیازی*


EmoticonEmoticon